موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کا گمشدہ سامان مالک کو واپس

0
33
موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کا گمشدہ سامان مالک کو واپس

اسلام آباد: موٹروے پولیس نے فرض شناسی اور ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس میں رہ جانے والا قیمتی بیگ تلاش کرکے مسافر کے حوالے کردیا۔ بیگ میں ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور تقریباً 70 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون موجود تھا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بہاولنگر سے ساہیوال جانے والا ایک مسافر دوران سفر اپنا بیگ بس میں بھول گیا۔ بیگ گم ہونے کا احساس ہونے پر مسافر نے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر رابطہ کرکے مدد طلب کی۔

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے فوری کارروائی شروع کی اور متعلقہ بس کا سراغ لگا کر گمشدہ بیگ برآمد کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ضروری تصدیق کے بعد بیگ میں موجود ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور تقریباً 70 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون سمیت تمام سامان بحفاظت اصل مالک کے حوالے کردیا گیا۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی مدد، مسافروں کے تحفظ اور ان کی قیمتی اشیا کی حفاظت ادارے کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave a reply