سانحہ سیالکورٹ کیس میں اہم موڑ

0
115

ہاٹ لائن نیوز : سانحہ سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ ؛ مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی ۔

پراسکیوشن نے دلائل کے لیے مہلت مانگ لی ، پراسکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ دلائل کے لیے مہلت فراہم کریں ، عدالت نے پراسکیوشن کی استدعا کو منظور کرلیا ۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے اپیلوں پر سماعت کی ۔

عدالت نے سماعت دس روز کے لیے ملتوی کردی ، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مارچ 2021 میں دونوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا ، مجرموں نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کررکھی ہیں ۔

Leave a reply