وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈی سی صاحبان کو اسپتالوں کی بہتری کے لیے تین روز کی ڈیڈ لائن

0
0
وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈی سی صاحبان کو اسپتالوں کی بہتری کے لیے تین روز کی ڈیڈ لائن

لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی اور سہولیات بہتر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو تین روز کی مہلت دے دی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں سرکاری اسپتالوں کی صورتحال فوری طور پر بہتر بنائی جائے اور اس سلسلے میں تین روز کے اندر واضح پیش رفت یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات پر مکمل قابو پانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں سو فیصد نتائج حاصل کیے جائیں۔

انہوں نے مزید حکم دیا کہ شہروں میں اسٹریٹ لائٹس اور مین ہولز کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ ہو سکے۔

مریم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کی غفلت اور ناقص کارکردگی کا اثر ان کی اپنی ساکھ پر بھی پڑتا ہے، اس لیے تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پوری توجہ اور سنجیدگی سے انجام دیں۔

Leave a reply