جاوید شیخ کی کونسی فرمائش شاہ رخ نے پوری کی

0
72

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے سیٹ پر موجود تھے، تب انہوں نے شاہ رخ خان سے ایک درخواست کی جسے کنگ خان نے فوراً پورا کردیا۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا کہ میں بالی ووڈ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کی شوٹنگ کر رہا تھا لیکن دو پابندیاں تھیں۔ ایک تصویر لینے کے لیے اور دوسرا سیٹ پر سگریٹ نوشی کے لیے۔ جب مجھے سگریٹ پینی ہوتی تھی تو میں سیٹ سے باہر چلا جاتا تھا اور سیٹ پر شاہ رخ خان کے لیے ایک میز رکھی جاتی تھی اور سگریٹ کے لیے ایش ٹرے رکھی جاتی تھی۔

جاوید شیخ نے کہا کہ جب ہم نے فلم کی شوٹنگ شروع کی تو شاہ رخ خان نے مجھے گلے لگایا اور کہا کہ اگر آپ کو سیٹ پر کسی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے بتائیں، تو میں نے شاہ رخ خان سے کہا کہ میں بھی آپ جیسا ہوں۔ مجھے سیٹ پر سگریٹ نوشی کرنی پڑتی ہے کیونکہ مجھے سگریٹ پینے کے لیے باہر جانا پڑتا ہے، جس پر شاہ رخ خان نے جلدی سے ایک ٹیبل کا آرڈر دیا۔ اور ایش ٹرے بھی منگوائی۔

Leave a reply