پتنگ کی ڈور سے ایک اور نوجوان زخمی

0
42

ہاٹ لائن نیوز : سینئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ پولیس نے پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، عزیز آباد میں بیس سالہ نوجوان پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے زخمی ہوگیا، کراچی پولیس نے نوجوان کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

ایس ۔ایس۔ پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ اویس موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ محمدی کالونی میں پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر لگی، انہوں نے مزید بتایا کہ 20 سالہ نوجوان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

Leave a reply