آئی سی سی کے وفد کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات

0
39

لاہور: چیئرمین پی۔ سی ۔بی محسن نقوی سے آئی۔ سی۔ سی کے وفد کی ملاقات اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،آئی۔ سی ۔سی کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلے نے کی، سارہ ایگرڈ اور عون زیدی بھی آئی ۔سی۔سی گروپ میں شامل تھے ۔

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا، آئی ۔سی ۔سی کے وفد نے لاہور ، کراچی اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، اس موقع پر پی ۔سی۔ بی کے چیف آپریٹنگ سلمان نصیر ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Leave a reply