پشاور دھماکہ : دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی

0
55

ہاٹ لائن نیوز : پشاور ناصر باغ روڈ پر ہونے والے دھماکے میں خودکش بمبار سمیت تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔

سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل دھماکے میں ہلاک دہشت گرد 5 کلو بارودی مواد لے کر اپنے ہدف کی جانب بڑھ رہے تھے کہ ناصر باغ روڈ پر بارودی مواد پھٹ گیا۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والے خودکش بمبار محمد سلمان کا تعلق ضلع دیر سے تھا اور وہ پشاور کے علاقے تہکال کا عارضی رہائشی تھا۔

خودکش حملہ آور کے ساتھی عامر اور زخمی ہونے والے عسکریت پسند عثمان کا تعلق پشاور کے علاقے تہکال سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق زخمی شدت پسند کے ہوش میں آتے ہی تفتیش شروع کر دی جائے گی۔

سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا موٹرسائیکل کا چیسز نمبر، شناختی کارڈ ، مدرسہ کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ تینوں شدت پسند موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

Leave a reply