نقل کرنیوالوں پرپابندی عائدکردی گئی

0
85

ہاٹ لائن نیوز: پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کرنے والے طلبہ پر 2 سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے طلبہ پر پابندی کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ 219 طلبہ پر 2 سال کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے پر پابندی ہوگی۔ وہ امتحان میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طلباء پر پابندی ایٹا کی تفصیلی رپورٹ کی روشنی میں لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر کو مختلف مراکز پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں طلبا بلیو ٹوتھ ڈیوائسز اور دیگر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ جس کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ نے ٹیسٹ منسوخ کر دیا۔

Leave a reply