پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ، حریم شاہ نے اہم وجہ بتادی

0
65

 

ہاٹ لائن نیوز : ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں دھاندلی کی وجہ سے پاکستان کو میگا ایونٹ سے باہر کیا گیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر حریم شاہ نے ایک کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی شائقین کی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن کے ساتھ ’انڈین کرکٹ بورڈ پر شرم کرو‘ لکھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غیر صحت بخش کھانا، دھاندلی زدہ امپائرنگ اور انتہا پسند ہجوم نے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کیا۔

حریم شاہ نے آئی سی سی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ میں آئی سی سی سے درخواست کرتی ہوں کہ مستقبل میں بھارت سے کسی ایونٹ کی میزبانی نہ کرائے، اگر ایسا ہوا تو پاکستان ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے حریم شاہ کی پوسٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پورا ورلڈ کپ پہلے سے ہی فکس تھا۔

Leave a reply