پاکستان نےروایتی حریف کوشکست دےدی

0
84

ہاٹ لائن نیوز : اذان اویس کے ناقابل شکست 105 رنز کی بدولت پاکستان نے اتوار کو “ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ” میں روایتی حریف بھارت کو شکست دےدی۔

بھارت کیخلاف اپنے میچ میں پاکستان نے 260 رنز کا ہدف 47 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اس سے قبل انڈیا انڈر 19 نےبیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر 259 رنزبنائے۔

محمدذیشان نے 10 اوورزمیں 46 رنزدے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a reply