سوئی گیس سے بھرابیگ پھٹنےسے 20 افراد زخمی

0
111

ہاٹ لائن نیوز : کرک میں سوئی گیس سے بھرا پلاسٹک بیگ پھٹ گیا۔ جس کے بعد آگ لگنے سے 20 افراد جھلس گئے۔

واقعہ تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے عیسک خماری میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 20 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پلاسٹک کے تھیلے میں گیس بھرنے سے لگی۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمیوں میں سے دو بچوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔

Leave a reply