کرپشن ثابت ہونے پر عہدہ چھوڑ دوں گی، مریم نواز

0
30
کرپشن ثابت ہونے پر عہدہ چھوڑ دوں گی، مریم نواز

لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر ان کے خلاف ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوگئی تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گی۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور رشوت لینے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کیا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ احتجاج اور توڑ پھوڑ کے ماحول میں محنت کشوں کے لیے کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے امن و امان اور محفوظ کاروباری ماحول بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) میں پنجاب کا اہم حصہ ہے۔ صوبے میں کئی دہائیوں سے قائم غیرقانونی قبضے ختم کرائے گئے ہیں جبکہ تجاوزات کے خاتمے سے بازاروں کو کشادہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تبدیلی کا عمل جاری ہے اور پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

Leave a reply