پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی؟

0
61

ہاٹ لائن نیوز : : ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے ،ان کے مطابق اس سال 30 روزے پورے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پورے 30 روزے ہونے کا امکان ہے، شوال کا چاند 10 اپریل بروز بدھ کو نظر آنے کے امکانات ہیں ، یکم شوال المکرم 11 اپریل بروز جمعرات کو ہو گی۔

متحدہ عرب امارات میں بھی30 روزے مکمل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق U .A .Eمیں عیدالفطر 10 اپریل 2024 بروز بدھ کو ہونے کی توقع ہے۔

شوال کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن کے واقع ہونے کے ساتھ موافق ہوگی، آدھی رات سے پہلے چاند ظاہر ہونے کا مطلب ہے کہ چاند اسلامی دنیا کے بیشتر ممالک میں اگلے دن غروب آفتاب کے بعد نظر آئے گا۔

Leave a reply