آئی۔ ایم ۔ایف کا پاکستان سےبڑا مطالبہ

0
44

ہاٹ لائن نیوز : عالمی مالیاتی ادارے (آئی ۔ایم ۔ایف) نے پاکستان سے کرپٹو کرنسی سمیت دیگر آن لائن ٹریڈنگ کو ریگولرائز کر کے ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کر دیا ہے،پاکستان اور آئی ۔ایم ۔ایف کے درمیان اقتصادی مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق پاکستان نے نئے قرض پروگرام کے ابتدائی خدوخال پر بات کی جبکہ کرپٹو کرنسی سمیت دیگر آن لائن ٹریڈنگ ریگولرائز کرنے پر بھی بات چیت کی، آئی ۔ایم۔ ایف نے کرپٹو کرنسی اور دیگر آن لائن ٹریڈنگ کو ریگولرائز کر کے ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان مذاکرات میں نجکاری کی فہرست میں موجود اداروں کی نجکاری کے لیے روڈ میپ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور پی۔ آئی۔ اے کی نجکاری اولین ترجیحات میں شامل کی گئی ہے، بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ منجمند کرنے پر اتفاق ہوا ہے، پاکستان شعبہ توانائی میں گردشی قرضے بڑھنے نہیں دے گا۔

Leave a reply