یومِ فضائیہ: صدر زرداری کا پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت

0
7
یومِ فضائیہ: صدر زرداری کا پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملکی فضائی حدود کے دفاع میں ان کی قربانیوں کو سراہا ہے۔

اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے مختلف فضائی معرکوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، عزم اور بہادری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ان کے مطابق حالیہ معرکے میں بھی پاک فضائیہ نے اہم اور مؤثر کردار ادا کیا۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی کامیابیاں مضبوط قیادت، مؤثر حکمتِ عملی، بہترین منصوبہ بندی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور تعداد کے باوجود پاک فضائیہ نے ہر موقع پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کرنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم کا عزم کسی بھی طاقتور دشمن کے دباؤ سے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ہمیشہ جرات، حوصلے اور فرض شناسی کی مثال قائم کی ہے۔

صدرِ مملکت نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاک فضائیہ ملک کی خودمختاری اور فضائی حدود کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس اور تیار ہے۔

Leave a reply