پرائیویٹ حج کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

0
0
پرائیویٹ حج کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

,

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے حج 2027 کے لیے پرائیویٹ حج اسکیم میں اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے نظام کے تحت پرائیویٹ حج آپریشن کو ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے وزارتِ مذہبی امور کی براہِ راست نگرانی میں چلایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ حج سیزن میں پرائیویٹ حج کی بکنگ روایتی طریقے کے بجائے وزارتِ مذہبی امور کے ذریعے کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے سرکاری پاک حج ایپ کو استعمال میں لانے کی تجویز ہے۔

نئے نظام کو سعودی عرب کے نسک مسار نظام سے ہم آہنگ کیا جائے گا، جس کے تحت حجاج کی بکنگ اور حج سے متعلق دیگر امور کو ڈیجیٹل طریقے سے منظم کیا جائے گا۔

یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ سرکاری حج اسکیم کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ حج آپریشن بھی وزارتِ مذہبی امور کی براہِ راست نگرانی میں انجام پائے گا۔ حکام کا مقصد نئے نظام کے ذریعے حج آپریشن میں شفافیت، نگرانی اور سہولت کو مزید بہتر بنانا ہے۔

Leave a reply