پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج ہوگا

0
16
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج ہوگا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج ہوگا

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مختلف معاشی معاملات پر باضابطہ مذاکرات آج سے شروع ہوں گے، جن میں معاشی اصلاحات، مالیاتی صورتحال اور ریونیو بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مذاکرات کے دوران پاکستانی حکام ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرضے میں کمی سے متعلق اقدامات پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ نہ کرنے کی وجوہات اور ملکی کرنٹ اکاؤنٹ، پرائمری سرپلس، زرمبادلہ کے ذخائر اور شرحِ تبادلہ کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیب اور ایف آئی اے حکام منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دیں گے۔

وزارت توانائی گردشی قرضے میں کمی اور شعبے میں جاری اصلاحات سے آگاہ کرے گی، جبکہ صوبوں سے ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن میں بہتری لانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

Leave a reply