ابوظبی میں اہم ملاقات، مگر دونوں جانب خاموشی کیوں؟

0
6
ابوظبی میں اہم ملاقات، مگر دونوں جانب خاموشی کیوں؟

ابوظبی: غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، جہاں ابوظبی میں ان کی اماراتی صدرشیخ محمدبن زاید النہیان سےملاقات ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات اور دورے کے حوالے سے اماراتی وزارت خارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
اس سے قبل رواں سال مئی میں بھی نیتن یاہو کے دفتر نے اسرائیلی وزیراعظم کے اماراتی صدر سے ملاقات کے لیے یو اے ای جانے کی اطلاع دی تھی، تاہم بعد میں متحدہ عرب امارات نے اس ملاقات کی تردید کردی تھی۔
حالیہ دورے سے متعلق خبر بھی فی الحال غیر ملکی خبر ایجنسی کے دعوے تک محدود ہے اور دونوں حکومتوں کی جانب سے اس کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Leave a reply