پاکستانی باڈی بلڈر حمزہ راجہ نے مسٹر یونیورس 2026 میں گولڈ میڈل جیت لیا

0
19
پاکستانی باڈی بلڈر حمزہ راجہ نے مسٹر یونیورس 2026 میں گولڈ میڈل جیت لیا

سوئٹزرلینڈ: پاکستان کے باڈی بلڈر حمزہ راجہ نے مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے مینز فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس (IFBB) کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلے میں 26 ممالک کے ایتھلیٹس نے شرکت کی، جہاں پاکستانی ایتھلیٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

حمزہ راجہ، جو واپڈا سے وابستہ ہیں، نے اپنی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ چیمپئن شپ کا مجموعی ٹائٹل بھی جیت لیا۔

واپڈا کے ترجمان کے مطابق حمزہ راجہ نے اس کامیابی کے ساتھ IFBB پرو کارڈ بھی حاصل کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر مجموعی ٹائٹل اور پرو کارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

حمزہ راجہ کی یہ کامیابی پاکستانی باڈی بلڈنگ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے اور اس سے عالمی سطح پر ملک کا نام بھی روشن ہوا ہے۔

Leave a reply