حماد اظہر حراست میں، پولیس تاحال باضابطہ گرفتاری درج نہ کر سکی

0
5
حماد اظہر حراست میں، پولیس تاحال باضابطہ گرفتاری درج نہ کر سکی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو حراست میں لیے جانے کے باوجود پولیس تاحال ان کی باضابطہ گرفتاری درج نہیں کر سکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کے خلاف 9 مئی کے واقعات سمیت دیگر مقدمات بھی مختلف تھانوں میں درج ہیں، جبکہ وہ لاہور اور دیگر شہروں کی پولیس کو مطلوب تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حماد اظہر سے متعلق درج مقدمات اور ان کی قانونی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے مقدمات کا ریکارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات مکمل کیے جانے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو گزشتہ روز ملتان سے حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

حماد اظہر 2023 سے 9 مئی کے مقدمات کے سلسلے میں روپوش تھے۔

Leave a reply