پانچ روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرگیا

0
28
پانچ روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں پانچ روز تک جاری رہنے والی کمی کے بعد آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹ سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ بھی بڑھ گئے۔ 10 گرام سونا 9 ہزار 602 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 185 روپے بڑھ کر 7 ہزار 440 روپے ہوگئی۔

صرافہ مارکیٹ میں قیمتوں کا یہ نمایاں اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات کے تحت سامنے آیا ہے۔

Leave a reply