پارلیمنٹ کا ماحول دھواں دھار کرنے والے پکڑےگئے

0
88

ہاٹ لائن نیوز : دو نامعلوم افراد نے بھارتی پارلیمنٹ میں دھواں چھوڑ دیا ، مہمانوں کی گیلری میں موجود دونوں افراد کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے، انہوں نے اپنے جوتوں سے ایک چھوٹا سا ڈبہ نکالا اور پورے ہال میں دھواں پھیلا دیا۔

ٹیلی ویژن فوٹیج میں اسے ایک میز سے دوسری میز پر کودتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے احاطے سے دو اور لوگوں کو حراست میں لیا گیا، جن میں امول نامی شخص کا تعلق مہاراشٹر سے ہے اور نیلم نامی خاتون کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے۔

پارلیمنٹ میں داخل ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت ساگر شرما کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

Leave a reply