خودکوحساس ادارےکاظاہرکرنےوالاگرفتار

1
110

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) کاہنہ پولیس نے حساس ادارے کا سرکاری افسر ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔

پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم کو شہزادہ روڈ سے گرفتار کیا، ملزم حساس ادارے کا انسپکٹر ہونے کا ڈرامہ کر رہا تھا تاہم ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم حمید اللہ خان انسپکٹر نہیں ہے۔

ملزم حمید اللہ صابر آباد ضلع کرک کا رہائشی ہے ، جس نےخودہی اعتراف کیا کہ وہ اپنے علاقے میں خود کو افسر بھی بتاتا تھا، ملزم نے حساس ادارے کا جعلی کارڈ بھی بنایا تھا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیشی ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

1 comment

Leave a reply