ٹرین کے کچن میں چوہوں کی ضیافت

0
90

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی ریلوے میں پیش کیا جانے والا کھانا ہمیشہ صفائی کے حوالے سے مسافروں کے درمیان بحث کا موضوع رہا ہے لیکن کچن میں چوہوں کی گشت کی ویڈیو نے سب کو چونکا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرین کچن کی سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوہے وہاں کھانا تباہ کر رہے ہیں۔

ایک مسافر، جو 15 اکتوبر کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ ٹرین میں سفر کر رہا تھا، نے اس کے ثبوت کے طور پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی۔

سفر کے دوران مسافر نے ٹرین کے کچن میں چوہوں کو آزادانہ گھومتے دیکھا اور اس نے اپنے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے یہ منظر ریکارڈ کیا۔

مسافر نے اپنی پوسٹ میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس واقعے نے مجھے پریشان کردیا۔

مسافر نے بتایا کہ میں نے 6 سے 7 چوہوں کو کچن میں گھومتے دیکھا، اور میں ان کی فوٹیج حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

Leave a reply