پاک بحریہ کانیاسربراہ کون ؟

0
72

کراچی : (ہاٹ لائن نیوز) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 کو وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی اور کمانڈ تبدیلی کی تقریب بھی 7 اکتوبر 2023 کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ 1989 میں وائس ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا، ان کو اہم اسٹاف اور کمانڈ عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔

اس وقت وائس ایڈمرل نوید اشرف نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو تمغہ بسالت اور ہلالِ امتیاز(ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

Leave a reply