ٹرمپ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، محمد علی کی فائٹ کیوں شیئر کی؟

0
8
ٹرمپ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، محمد علی کی فائٹ کیوں شیئر کی؟

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لیجنڈری باکسر محمد علی اور جورج فورمین کے درمیان ہونے والی تاریخی فائٹ کی ویڈیو شیئر کر دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کے ممکنہ پس منظر پر بحث شروع ہو گئی۔
صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض کا خیال ہے کہ اس ویڈیو کی شیئرنگ عالمی سیاسی حالات، خصوصاً ایران سے متعلق کسی اشارے کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ کچھ مبصرین اسے امریکا کی اندرونی سیاسی صورتحال سے جوڑ رہے ہیں۔ تاہم، ٹرمپ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔
یہ تاریخی مقابلہ “رمبل اِن دی جنگل” (Rumble in the Jungle) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ فائٹ کے ابتدائی راؤنڈز میں جورج فورمین نمایاں برتری حاصل کیے ہوئے دکھائی دیے، جبکہ محمد علی نے اپنی مشہور حکمتِ عملی کے تحت مسلسل دفاعی انداز اپنایا اور حریف کے حملے برداشت کرتے رہے۔
آٹھویں راؤنڈ تک فورمین خاصے تھک چکے تھے، جس کے بعد محمد علی نے بھرپور جوابی حملہ کرتے ہوئے انہیں ناک آؤٹ کر دیا اور باکسنگ کی تاریخ کے یادگار مقابلوں میں سے ایک اپنے نام کر لیا۔
ٹرمپ کی جانب سے اس ویڈیو کی شیئرنگ نے سوشل میڈیا پر اس کے ممکنہ سیاسی پیغام کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے، تاہم اس کی اصل وجہ کے بارے میں فی الحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

Leave a reply