پولیس وین کے سامنے ڈٹ جانے والی طالبہ کی ہمت نے سب کو حیران کر دیا

0
0
پولیس وین کے سامنے ڈٹ جانے والی طالبہ کی ہمت نے سب کو حیران کر دیا

بھارت میں طلبہ کے احتجاج کے دوران گرفتار طلبہ کو لے جانے والی پولیس وین روکنے والی طالبہ ریہا ایّر نے کہا ہے کہ پولیس کو یقین تھا کہ طاقت کے ذریعے طلبہ کی آواز دبائی جا سکتی ہے، تاہم طلبہ نے اس سوچ کو مسترد کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریہا ایّر کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال نے انہیں شدید غصہ دلایا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس وین کو روکنے کا فیصلہ پہلے سے طے شدہ یا منصوبہ بندی کا حصہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک فوری ردعمل تھا، اور ان کے خیال میں ایسی صورتحال میں کوئی بھی شخص یہی قدم اٹھا سکتا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ریہا ایّر جب پولیس وین کے سامنے کھڑی ہوئیں تو ابتدا میں وہ اکیلی تھیں، تاہم ان کی ہمت دیکھ کر دیگر افراد بھی وہاں جمع ہوگئے، جس کے بعد پولیس وین کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طلبہ تنظیموں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق طلبہ کی جانب سے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ حکومت نے اس حوالے سے جواب دینے کے لیے مزید وقت طلب کیا ہے۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply