ٹرمپ کا ایران کو سخت پیغام، امریکی فوج کو بڑے اقدام کے لیے تیار رہنے کی ہدایت

0
14
ٹرمپ کا ایران کو سخت پیغام، امریکی فوج کو بڑے اقدام کے لیے تیار رہنے کی ہدایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے امریکی فوج کو ممکنہ کارروائی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں ٹرمپ نے اردن میں امریکی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
صدر ٹرمپ نے امریکی سینٹرل کمانڈ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے اہلکاروں پر حملوں کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کا اہم مقصد ایران کو جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکنا ہے، کیونکہ ایسے ہتھیار خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اردن میں موجود امریکی تنصیبات پر حملوں کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملوں میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ایک اہلکار کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے دوران متعدد فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب مختلف مقامات پر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں ڈرون اور میزائل حملے شامل ہیں۔ تاہم صورتحال پر مزید پیش رفت کا انتظار ہے۔

Leave a reply