فیس بک کی سروس میں دنیا بھر میں خلل، لاکھوں صارفین متاثر

0
14
فیس بک کی سروس میں دنیا بھر میں خلل، لاکھوں صارفین متاثر

معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی سروس پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث متعدد صارفین کو اکاؤنٹس تک رسائی اور پلیٹ فارم استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سروس کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق فیس بک کے حوالے سے صارفین کی شکایات میں اچانک اضافہ دیکھا گیا۔ کئی صارفین نے لاگ اِن، ویب سائٹ کھولنے اور دیگر فیچرز کے استعمال میں مسائل کی نشاندہی کی۔

رپورٹس کے مطابق بعض صارفین کو اکاؤنٹ کھولنے کی کوشش کے دوران عارضی بندش سے متعلق پیغامات بھی موصول ہوئے، جبکہ فیس بک کا ڈیسک ٹاپ ورژن بھی کچھ صارفین کے لیے دستیاب نہیں تھا۔

ابھی تک فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے سروس میں آنے والی خرابی کی وجہ یا اس کے حل کے حوالے سے کوئی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

فیس بک دنیا بھر میں کروڑوں افراد کے لیے رابطے، کاروبار اور معلومات کے تبادلے کا اہم ذریعہ ہے، اس لیے پلیٹ فارم میں آنے والی کسی بھی بڑی تکنیکی خرابی سے بڑی تعداد میں صارفین متاثر ہوتے ہیں۔

Leave a reply