وطن دشمنی کرنے پر سعودی شہری کا سر قلم

0
26

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب میں انتہا پسندی اور وطن دشمنی ثابت ہونے پر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی ہے،سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری عبد الرحمان کو آٹھ صفر 1441 ہجری کو گرفتار کیا گیا، ملزم دہشت گرد تنظیم سے وابستگی، انتہا پسند تنظیموں کی فنڈنگ اور وطن دشمنی میں ملوث پایا گیا ہے۔

عدالت میں شواہد اور ثبوت کی بنا پر ملزم کو پیش کیا گیا تھا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا،سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مجرم کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply