98 بار ہارنے والے بھارتی شہری کا پھر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

0
27

98 بار ہارنے والے بھارتی شہری کا پھر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : اترپردیش کے رہائشی نے 98 مرتبہ الیکشن ہارنے کے باوجود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، 79 سالہ حسنورام 98 مرتبہ الیکشن ہارچکے ہیں وہ اب 99 ویں مرتبہ الیکشن میں حصہ لیں گے کیونکہ وہ فتح پور سے 100 مرتبہ الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں جب کہ فتح پور سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑنا میرا جنون ہے اور میں اس پر آنے والے اخراجات خود پورے کرتا ہوں، مجھے علم ہے کہ میں الیکشن نہیں جیت سکتا لیکن یہ بات مجھے الیکشن لڑنے سے روک نہیں سکتی، وہ 100 مرتبہ الیکشن لڑنے کی خواہشمند ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اس سے پہلے دنیا سے نہیں جائیں گے۔

Leave a reply