وزیر اعلی کو تصویر لگانا مہنگی پر گئی

0
96

ہاٹ لائن نیوز : نگران وزیر اعلیٰ کی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،

سرکاری وکیل نے آئندہ اشتہاری مہم نگراں وزیر اعلی کی تصویر کیساتھ نہ چلانے کی یقین دہانی کر دی ،عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ ایسا ہوا تو کارروائی ہوگی ۔

عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے موقف احتیار کیا گیا تھا کہ نگران وزیر اعلی کس قانون کے تحت اپنی تصویر کے ساتھ اشتہاری مہم چلا رہے ہیں ؟جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے برہمی کا اظہار کیا اور نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کر لیا ، عدالت میں اج حکومتی وکیل نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

Leave a reply