وزیراعظم کا ہونہار بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کااعلان

0
44

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے نئےوزیراعظم شہباز شریف کاکہناہےکہ ہونہار بچوں کی انٹرنیشنل یونیورسٹیز میں تعلیم کےاخراجات وفاقی حکومت ادا کریگی۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 5 لاکھ نوجوانوں کو خصوصی تربیت دینے کا ارادہ ہے۔ ہر صوبے اور وفاق میں جدید ہسپتال اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، چھوٹے کاشتکاروں کے لیے ٹیوب ویل پروگرام شروع کریں گے، پہلی بار کسانوں کو دنیا سے اعلیٰ معیار کا بیج مفت میں فراہم کرنے کی کوشش کریں گے، صوبوں کے ساتھ مل کر جعلی ادویات اور کھادوں کا خاتمہ کریں گے۔

Leave a reply