وزن کم کرنے والا انتہائی ذائقے دار شربت

1
86

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) اگر آپ اپنا وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی زبان کا ذائقہ بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو پھر اپنی روز مرہ کی خوراک میں کشمش کو لازمی شامل کریں۔

کشمش انگور کو خشک کرکے تیار کی جاتی ہے ، اس کو خشک میوہ جات میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں انگور کے تمام غذائی اجزا جیسا کہ اینٹی آکسیڈنٹس، کیلوریز، وٹامنز، منرلز، کاربوہائیڈریٹس، وٹامن سی، پروٹین، میگنیشیم، سوڈیم اور فاسفورس وغیرہ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

کشمش کو روزمرہ کی غذا میں شامل کرنے کا انتہائی آسان طریقہ کشمش کا پانی ہے، یہ بڑھے ہوئے وزن میں تیزی سے کمی لاتا ہے اور نظام انہضام کو بھی بہتر بناتا ہے۔

کشمش کا پانی تیار کرنے کا انتہائی آسان طریقہ:
20 سے 30 کشمش کے دانے اچھی طرح دھو کر 1 گلاس ابلتے ہوئے گرم پانی میں رات بھر بھگو دیں۔ صبح اس پانی کو چھان لیں اور ایک مرتبہ پھر گرم کر لیں ، اس میں حسب ضرورت شہد اور لیموں کے چند قطرے مکس کر لیں اور پانی پی لیں۔

کشمش کے بچے ہوئے دانوں کو اچھی طرح چبا کر کھا لیں ۔

1 comment

Leave a reply