وزن کم کرنا بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار

0
42

ہاٹ لائن نیوز : ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وزن کم کرنا بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹاپا بذات خود ایک بیماری ہے لیکن موٹاپے سے کئی بیماریاں پھیلتی ہیں جو نہ صرف صحت کے لیے خطرناک ہیں بلکہ جان لیوا بھی ہیں۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے جریدے ہائی بلڈ پریشر میں شائع ہونے والی پہلی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ زیادہ وزن والے یا موٹے افراد جنہوں نے نو ماہ تک ٹیرزاپیٹائیڈ دوا لی تھی ان کے بلڈ پریشر میں واضح کمی واقع ہوئی تھی۔

جب کہ ایک اور تحقیق سے پتاچلاہےکہ جن لوگوں کی بیریٹرک سرجری ہوئی انکے بلڈپریشر میں پانچ سال کیبعد ان لوگوں کےمقابلے میں نمایاں بہتری آئی جو صرف دوائیوں پر انحصار کرتے تھے۔

Leave a reply