جوہری توانائی سے چلنے والا عظیم الشان ہوٹل

0
39

ہاٹ لائن نیوز : ماہرین نے جوہری توانائی سے چلنے والے ایک عظیم الجثہ ہوٹل ’اسکائی ٹینک‘ کا تصور پیش کیا ہے جو مہینوں تک ہوا میں سفر کرے گا، طیارے میں پانچ ہزار مسافروں کی گنجائش ہو گی جبکہ اس میں 360 ڈگری زاویے کا نظارہ بھی ممکن ہو گا، مستقبل کے اس طیارے نما ہوٹل میں ایک چھوٹا نیوکلئیر اور بیس برقی انجن نصب ہیں جس کی وجہ سے یہ زمین کو چھوئے بغیر طویل عرصے تک بادلوں پر سفر کر سکتا ہے۔

طیارے کو دورانِ پرواز مرمت بھی کیا جا سکے گا اور ایسا پہلی بار ہوا ہے،اس طیارے کا خیال پیش کرنے والے ہاشم الغیلی کا کہنا تھا کہ یہ اسکائی کروز مستقبل کی ٹرانسپورٹ ہو سکتی ہے،ان کا کہنا ہے کہ یہ بڑا طیارہ مکمل خود کار ہوسکتا ہے،اس میں مسافروں کو محظوظ کرنے کے لیے سنیما ہال سے لے کر شاپنگ مال تک کی سب سہولیات میسر ہوں گی۔

Leave a reply