واٹس ایپ میں نیافیچر شامل کر دیا گیا

0
61

ہاٹ لائن نیوز : واٹس ایپ فون نمبر کے ساتھ ساتھ ای میل کے ذریعے اکاؤنٹس میں لاگ ان کرنے کا فیچر متعارف کروا رہا ہے۔

WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس نئے فیچر سے صارفین ای میل ایڈریس کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے لنک کر سکیں گے۔

یہ فیچر ایس ایم ایس کی تصدیق کی جگہ نہیں لے گا لیکن صارفین کی مدد کرے گا جب وہ ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کا کوڈ وصول کرنے سے قاصر ہوں گے۔

ای میل کی توثیق کا فیچر اس وقت بہت مفید ہوگا جب آپ کسی ایسے مقام پر جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہے یا اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں نئی ​​سم ڈالے بغیر کسی نئے ڈیوائس میں سائن ان کرنے کی کوشش کر رہے ہوں گے ۔

واٹس ایپ اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کر رہا تھا اور اب اسے بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

Leave a reply