بلے کا نشان واپس لینے کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

0
69

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں‏انتخابی نشان واپس لینے کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقررکر دی گئی ۔

‏جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں2رکنی بنچ شہری میاں شبیراسماعیل کی اپیل پرکل سماعت کریے گا ۔

‏ اپیل میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ‏سنگل بینچ نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا،‏سنگل جج نے سیاسی جماعت کو ایسوسی ایشن اور یونین بنا دیا ہے، ‏سنگل بینچ کا فیصلہ آئین اور قانون سے متصادم ہے ، ‏الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کی سیکشن خلاف آئین ہے ۔

Leave a reply