سابق وزیر اعظم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

0
89

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں استدعا کی گئی کہ ہتھیار ڈالنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے اور وہ جن مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں انہیں عدالت پہنچنے کے لیے گرفتاری سے روکا جائے۔

نواز شریف نے حفاظتی ضمانت کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو خصوصی پرواز سے اسلام آباد پہنچیں گے، عدالت پہنچنےکیلیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

Leave a reply