خاتون نے ساری جائیداد ملازمہ کے نام کر دی

0
50

ہاٹ لائن نیوز : میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اطالوی خاتون نے اپنی موت سے پہلے اپنی تمام جائیداد البانیہ سے تعلق رکھنے والی اپنی ملازمہ کے نام کردی اور اپنے 10 بھتیجوں کو یکسر نظرانداز کر دیا جو ان کی جائیداد پر نظریں جمائے ہوئے تھے، خاتون کا انتقال 80 سال کی عمر میں ہوا، ان کے پاس بہت سے قیمتی اثاثے تھے جن میں کئی اپارٹمنٹس، ایک تاریخی عمارت اور بینک اکاؤنٹس میں خطیر رقم شامل ہے، انہوں نے کبھی شادی نہیں کی اور نہ ہی ان کی کوئی اولاد ہے۔

خاتون نے سب کچھ البانی ملازمہ کے لئے چھوڑنے کا فیصلہ کیا جس نے پچھلے کئی سال سے ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ چھوڑی،ان کی وصیت پڑھے جانے کے بعد ان کے بھتیجوں نے ایک وکیل سے رابطہ کیا اور ان کے اثاثوں کو منجمد کرنے کے لیے مقدمہ دائر کر دیا، بھتیجوں نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون بڑھاپے کی وجہ سے اپنے حواس کھو بیٹھتی تھیں جس کا فائدہ ان کی ملازمہ نے اٹھایا،عدالت نے تمام اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ دیا۔ فیصلہ جائیداد کے بیچے جانے کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Leave a reply