قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلیے روانہ ہوگئی

0
44

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے براستہ دبئی روانہ ہوگئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے رخصت ہونے کے بعد دبئی پہنچ گئی۔

دبئی سےقومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈروانہ ہوگی جہاں پاکستانی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریزکھیلےگی۔

ٹی ٹوئنٹی میچز 10، 12 ، 14 مئی کوڈبلن میں کھیلےجائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ سے انگلینڈ جائیگی۔ گرین شرٹس انگلینڈ کیخلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلےگی۔

Leave a reply