نااہلی کی مدت 5 سال مقرر کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

0
42

ہاٹ لائن نیوز : نااہلی کی مدت 5 سال مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو تحریری دلائل کے لیے ہدایت کر دی، جسٹس شاہد بلال حسن نے ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے نا اہلی کی معیاد 5 سال کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 62 ون۔ ایف کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال مقرر کی گٸی ہے،سپریم کورٹ پہلے ہی 62 ون۔ ایف کی تشریح کر چکی ہے، ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے،عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کی ترمیم کو کالعدم قرار دیں۔

Leave a reply