فواد چوہدری کو عدالت نے بڑا ریلیف دے دیا

0
32

ہاٹ لائن نیوز : فواد چوہدری کے مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فواد چوہدری کو ضمانت دائر کرنے کے لیے 1 ہفتہ کا وقت دیا ہے،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی، آئی۔ جی پنجاب سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے، آئی ۔جی پنجاب نے کہا کہ 36 مقدمات درج ہیں چار میں ڈسچارج کیا جا چکا ہے، عدالت نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف چالیس مقدمات ہی ہیں،کیا اس کے علاوہ وہ کسی مقدمہ میں نامزد نہیں ؟ آئی ۔جی نے کہا کہ ان مقدمات کے علاوہ فواد چوہدری کسی مقدمہ میں نامزد نہیں۔

فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ اس عمل سے وقت کی بچت اور پیشیاں آسان ہوں گی، سرکاری وکیل نے کہا کہ اگر ان کو یہ ریلیف ملا تو کل کو قتل اور ڈکیتی کے ملزمان بھی ریلیف مانگے گا، عدالت نے کہا کہ مارے سامنے جو آئے گا ہم اسے ریلیف دیں گے،آپ نے اس معاملے کو زیادہ سیاسی بنا ہوا ہے، ائی۔ جی پنجاب نے کہا کہ ابھی تک فواد چوہدری نے ان مقدمات میں عبوری ضمانتیں دائر نہیں کیں،کیا آپ انھیں عبوری ضمانت داہر کرنے کا موقع دیں گے ؟ جی ہم انھیں یہ موقع دیں گے، عدالت نے کہا کہ ضمانت دائر کرنے کے لیے 1 ہفتہ کا ٹائم دیتے ہیں۔

Leave a reply