کراچی کے نجی سکول میں جنریٹر کا دھواں ہونے سے طلباء کی حالت غیر

0
46

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں نجی اسکول میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے بچوں کی حالت غیر ہوئی، ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق دھویں سے اسکول میں موجود 22 بچے متاثر ہوئے اب تمام بچوں کی طبیعت بہتر ہے، تین بچوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیوٹ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم اسکول کا معائنہ کرے گی، اسکول انتظامیہ کی غفلت سامنے آئی تو اسکول کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply