کڑی تنقید کےبعد پی سی بی نے یوٹرن لےلیا

0
189

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دنیا بھر میں احتجاج اور شدید تنقید کے بعد نوجوان کرکٹر اعظم خان پر عائد جرمانہ اٹھا لیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میچ کے دوران بلے پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگانے پر کرکٹر پر ریفریز کی جانب سے میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ معاف کر دیا گیا ہے۔

بورڈ نے کہا کہ کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو کچھ بھی پہننے اور دکھانے یا اپنے آلات کے ذریعے ذاتی پیغامات پہنچانے کی اجازت نہیں ہے، جس کے لیے کھلاڑی یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری ضروری ہے۔

Leave a reply