ہمیں انصاف ملتے کہیں 50 سال نہ گزر جائیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

0
55

ہاٹ لائن نیوز : ڈاکٹر یاسمین راشد کی اے۔ ٹی۔ سی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو،میں اسلام اباد کے ججز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے انصاف میں دخل اندازی کے مسئلے کو اجاگر کیا،میں چیف جسٹس پاکستان کو کہتی ہوں ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم پر بھی نظر ثانی کریں، سوموٹو ایکشن لیں یہ نہ ہو ہمیں انصاف ملتے ملتے 50 سال گزر جائیں،پاکستان میں جب تک دخل اندازی ختم نہیں ہوگی انصاف نہیں ملے گا۔

یہ مسئلہ صرف اعلیٰ عدالتوں میں نہیں پنجاب کی لوئر کورٹس میں بھی ہے،اگر ایسا نہ ہوتا تو صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو دوبارہ گرفتار نہ کیا گیا ہوتا، ان کو گرفتار کرکہ دوبارہ سرگودھا جیل بھیج دیاگیا ہے،جو ظلم پنجاب کی خواتین سے ہورہا ہے یہ سب کچھ میڈیم روڈ لیس کا کمال ہے، حکومت کا حال ایسے ہے جیسے ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دیکھانے کہ کچھ اور، اس سے زیادہ یہ اور کیا ظلم کرسکتے ہیں۔

Leave a reply