قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس فائنل، اعلان جلد متوقع

0
16
قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس فائنل، اعلان جلد متوقع

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جن کا باضابطہ اعلان آج یا کل متوقع ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ انہیں پی سی بی کی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے اور وہ بورڈ کے ارکان کیساتھ کھڑے ہیں۔ ان کے مطابق کرکٹ کی بہتری کے لیے کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد جاری ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بورڈ کی کوشش ہے کہ تمام معاملات مقررہ ڈیڈلائن سے قبل مکمل کرلیے جائیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے تحت مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔ قومی ٹیم میں کھلاڑیوں کی کمی کو پورا کرنے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اکیڈمی کو مزید بہتر اور جدید بنانے کے لیے کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے مختلف شعبوں میں بہتری کے منصوبوں کو طے شدہ مدت میں مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس کی تفصیلات اور کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان پی سی بی کی جانب سے باضابطہ اعلامیے کے بعد سامنے آئے گا۔

Leave a reply