ہندوؤں کے دل جیت لیے ، افغان اوپنر کی ویڈیو وائرل 

0
143

ہاٹ لائن نیوز : افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز نے انسان دوستی کی نئی مثال قائم کردی۔

گزشتہ روز افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر رات گئے فٹ پاتھ پر سوتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

معروف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کی سڑک کے کنارے سوئے ہوئے لوگوں کی مدد کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگ ان کے اس عمل کی تعریف کر رہے ہیں جب کہ کچھ صارفین نے ویڈیو بنانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Leave a reply