ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

0
30

ہاٹ لائن نیوز : شہری ملک نجی اللہ نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے درخواست دائر کی گئی، درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کی شفافیت میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کا کوئی کردار نہیں، دفعہ 144 کو نافذ کرنا الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے ، عام انتخابات میں بھی دفعہ 144 نافذ کیا گیا جس کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست گزار نے کہا کہ سنگل بنچ نے وہ درخواست مسترد کر دی تھی،سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر ہوئی، الیکشن ہونے کی وجہ سے 2 رکنی بنچ نے عام انتخابات میں دفعہ 144 کے خلاف حکم نہیں دیا تھا، ضمنی انتخابات میں دوبارہ دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جو کہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Leave a reply