موت کے بعد ایسا کیا ہوا کہ ڈولی پارٹن نے دنیا بھر میں نیا ریکارڈ بنا دیا؟

0
26
موت کے بعد ایسا کیا ہوا کہ ڈولی پارٹن نے دنیا بھر میں نیا ریکارڈ بنا دیا؟

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ ڈولی پارٹن کے انتقال کے بعد ان کے گانوں کی عالمی سطح پر مقبولیت میں اچانک اور ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈولی پارٹن کی وفات کے بعد دنیا بھر میں مداحوں نے ان کی موسیقی دوبارہ سننا شروع کردی، جس کے نتیجے میں ان کے آڈیو اور ویڈیو مواد کے اسٹریمز میں کئی گنا اضافہ ہوا۔
موسیقی سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے والے ادارے کے مطابق ڈولی پارٹن کے انتقال والے روز عالمی سطح پر ان کے آڈیو اور ویڈیو اسٹریمز تقریباً 25 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئے۔
رپورٹس کے مطابق اس اضافے نے انہیں اس عرصے کے دوران عالمی سطح پر سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی فنکارہ بنا دیا۔
امریکا میں بھی ڈولی پارٹن کی موسیقی سننے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا، جہاں ایک روز کے دوران ان کے آڈیو اور ویڈیو اسٹریمز تقریباً 12 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 63 لاکھ تک پہنچ گئے۔
ڈولی پارٹن نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کامیاب کیریئر کے دوران موسیقی اور اداکاری کے شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کیا اور ان کے گانے آج بھی دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

Leave a reply